
جدہ : مسجد حرام اور مسجد نبوی کو پوری گنجائش کے تحت نمازیوں اور زائرین کےلیےکھولنے کےفیصلے کےبعد مکہ معظمہ کے ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں بھی رونق بڑھ گئی۔ قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور ٹور آپریٹررکن محمد السمیح نے بتایا کہ موجودہ عمرہ سیزن کے دوران عمرہ زائرین کو تمام خدمات فراہم کرنے کے لیے تقریباً 200 عمرہ کمپنیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ خدمات میں عمرہ زائرین کو ہوائی اڈوں سے وصول کرنا ، ہوٹلوں میں ان کے قیام اورطعام کا انتظام، مسجد حرام میں ان کی آمد ورفت اور نگرانی کے لیے "اعتمرنا” ایپلی کیشن کے ذریعےرجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں 250 اڑھائی لاکھ سے زائد ہوٹل کے کمرے ہیں جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کے بعد عازمین عمرہ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ قیام کی سہولت نہ صرف بیرون ملک کے عمرہ زائرین کے لیے ہے بلکہ اندرون ملک سے آئے زائرین بھی وہاں قیام کرسکتے ہیں۔


































