
لندن : 12 ممالک کے دو سو ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حکومتوں پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ہتھیاروں پر پابندی ایک قانونی ضرورت بن گئی ہے، خاص طور پر جب بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ نسل کشی کو روکے۔ جن ممالک کے ارکان نے یہ مطالبہ کیا ان میں برطانیہ کے انتالیس ارکان بھی شامل ہیں۔ کینیڈا۔ فرانس۔ امریکا۔ اسپین۔ نیدر لینڈ کے ارکان نے بھی آواز اٹھائی ہے۔ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ مہلک ہتھیار اور ان کے پرزے، جو ہمارے ممالک میں بنائے گئے ہیں۔فلسطین پر اسرائیلی حملے میں مدد کر رہے ہیں جس نے غزہ اور مغربی کنارے میں تیس ہزار سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔


































