
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ حملوں میں بیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح میں الجنینا محلے میں عاشور خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔ رفح کے علاقے الحشاین میں دو دیگر افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔خان یونس میں ابو دقعہ خاندان کے دو گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے میں سات فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ المواصی میں دو حملوں میں چار فلسطینی جان سے گئے۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے نصیرات اور دوسرے علاقوں پر بم برسائے۔


































