
بیروت : جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے دو سینئر ارکان شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے نباتیہ کے گاؤں کفرہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کےعلاقے حولا پر ممنوعہ فاسفورس ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ صیہونی فوج نے ساتھ ہی العدیسہ اور مرکبا کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور العباسیہ کے علاقے پر راکٹ برسائے۔


































