
بنوں : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب وقفے وقفے سے دو دھماکوں میں سات افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسافر گاڑی ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔ گاڑی میں ڈرائیور کے خاندان سمیت دیگر افراد بھی سوار تھے۔مسافر گاڑی پر دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے۔ تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ پہلے دھماکے میں مسافر وین میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسرے دھماکے میں امدادی کارروائی کرنے والے دو افراد جاں بحق ہوئے.


































