
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں 22 لاکھ لوگوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ سلامتی کونسل نے غزہ میں نابلسی راؤنڈ اباؤٹ قتل عام کی رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کو مناسب انسانی امداد کی فوری رسائی میں سہولت فراہم کرے۔ کونسل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھلا رکھے اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی کراسنگ کھولنے میں سہولت فراہم کرے۔
اقوام متحدہ کی تنظیموں اور عہدیداروں نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا ہےکہ اسرائیل محصور اور گنجان آباد غزہ کی پٹی میں فاقہ کشی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔


































