Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

ایران اور ونیزویلا میں 19 سمجھوتے، تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

کراکس: ایران اور ونیزویلا نے 19 سمجھوتوں پر دستخط اور تجارت کو بیس ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی گذشتہ روز ونیزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچے تو صدر نکولس مادورو نے اپنے ایرانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔ بعد میں دونوں صدور نے ون آن ون ملاقات کی اور دونوں ممالک کے اعلی وفود کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات ہوئے۔ صدر رئیسی نے سیمون بولیوار کے مقبرے پر حاضر ہو کر پھول چڑھائے۔
دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی 19 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں صدور نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے تجارت کو بیس ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے تجارتی تبادلوں کا حجم پہلے مرحلے میں 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا جسے دوسرے مرحلے میں 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ صدر رئیسی نے کہاکہ کراکس کے ساتھ تہران کے عام سفارتی نوعیت کے تعلقات نہیں ہیں بلکہ اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔ مشترکہ مفادات، پوزیشنوں اور دشمنوں کے ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے اور اسے اسٹریٹجک بنانے میں مدد ملی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular