Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں 17 ہزار بچے یتیم ہوچکے، انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی کے مطابق گذشتہ 150 دنوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 17000 فلسطینی بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں تقریباً 17000 فلسطینی بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے نے مزید کہا ہے کہ شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر کے چھ میں سے کم از کم ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے فلسطینیوں کی مسلسل بھوک کے بارے میں خبردار کیا اور شمالی غزہ میں ان کی غذائی قلت کو "شدید” قرار دیا، جبکہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔
غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رچرڈ پیٹرکورن نے منگل کے روز فلسطینیوں کی خوراک کی شدید کمی اور غذائی قلت کے بارے میں اعلان کیا کہ غزہ کے شمال میں صورتحال خاصی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنوری میں (دو ماہ قبل)، شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر کے چھ میں سے ایک بچہ شدید غذائیت کا شکار تھا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ جنوری میں تھا۔ اس لیے امکان ہے کہ آج کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular