غزہ : غزہ پر صبح سے جاری صیہونی فوج کے حملوں میں پانچ بچوں سمیت سترہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رفح ۔خان یونس اور المواصی میں مختلف مقامات کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ بمباری اور گولہ باری سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ صیہونی فوج کی جانب سے رفح کے بعد بیت حنون، بیت لاہیا اور شمالی غزہ میں شیخ زید، المنشیہ اور تل الزاطر کے محلوں کو خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد افراتفری مچ گئی ہے اور متاثرین نے پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے انخلا شروع کردیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- صیہونی فوج کے حملوں میں 5 بچوں سمیت 17 فلسطینی…
صیہونی فوج کے حملوں میں 5 بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - اپریل 2, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































