
لکی مروت : دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کو اغوا کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔


































