
اسلام آباد : اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا پارلیمنٹرنز کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا ، الیکشن کمیشن نے 150 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ حماد اظہر ، نور الحق قادری ، فرخ حبیب ، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا ، عامرلیاقت اور صداقت عباسی بھی معطل ہوگئے ، قومی اسمبلی 36 ، سینٹ 3 ، پنجاب 69 ، سندھ 15 ، خیبر پختونخوا 21 ،بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی، رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے یارمحمدرند کی رکنیت معطل کردی۔
معطل ارکان اسمبلی وسینیٹ اجلاسوں اور پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان کسی بھی قانون سازی میں شریک نہیں ہوں گے۔


































