Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 145 فلسطینی شہید

غزہ : شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک بار پھر گولیاں برسادیں۔ اسرائیلی فوج نے کویت راؤنڈ اباؤٹ کے مقام پر اقوام متحدہ کی امداد کے منتظر تیس افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی اور سینٹرل رفح میں فضائی حملے کئے جس میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے۔ حملے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ النصیرات کیمپ پر حملے میں شہادتیں چالیس سے بڑھ گئیں۔ اسرائیلی فوج کے شمالی اور سینٹرل غزہ پر بھی حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 145 فلسطینی شہید ہوئے۔ جس کے بعد شہادتوں کی مجموعی تعداد بتیس ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ حماس نے الشفا اسپتال میں اپنے 90 مزاحمت کاروں کی شہادت کا دعویٰ مسترد کردیا۔ القسام بریگیڈ نے خان یونس میں فوجی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا جس میں کئی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔ادھر عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں پیدا ہونے والے دس میں سے چھ بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular