Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ جنگ میں 13 ہزار بچے شہید، 25 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق غزہ میں جنگ بچوں کے لیے تباہ کن رہی ہے۔ 13 ہزار سے زیادہ بچے شہید اور پچیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے.
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے رپورٹ کیاکہ جمعرات تک غزہ میں 40,717 فلسطینی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے، جن میں سے ایک تہائی یعنی 13,319 بچے تھے۔ یونیسیف نے کہا کہ غزہ کی وزارت صحت کے ساتھ مل کر اکٹھی کی گئی معلومات کی بنیاد پر 25 ہزار بچوں کے زخمی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ہزاروں بچے یتیم یا اپنے والدین سے جدا بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل امینہ محمد نے کہا کہ دسمبر سے پہلے کے چار ماہ میں 19 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
گلوبل فنڈ ایجوکیشن ’کین ناٹ ویٹ‘ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یاسمین شریف نے بتایا کہ اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے چھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں غزہ کے پورے تعلیمی نظام کو دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular