
کراچی/ لاہور : کراچی اور پنجاب میں پولیس نے 11 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، غیر قانونی اسلحہ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ کراچی پولیس نے ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے، ملزمان افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری کے مختلف واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ادھر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے اور 9 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلئے۔جس میں منیب احمد، رفیق حیدر، محمد نعیم،اقبال خان، محمد احسن، حماد الرحمن، شوکت حسین، اختر خان اور آفتاب احمد شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہیں اور انہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ، اوکاڑہ ،سرگودھا اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔


































