
دوحہ: عرب دنیا کی ایک سو آٹھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں نسل کشی کو روکنے، ناکہ بندی ختم کرانے اور جانیں بچانے کا مطالبہ کیا۔ عرب تنظیموں نے سلامتی کونسل کو بھیجی گئی درخواست میں مطالبہ کیاہے کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی اور پانی کی کمی کے ذریعے منظم قتل کو روکا اور ناکہ بندی کو ہٹایا جائے۔ اسپتالوں اور واٹر اسٹیشن چلانے کیلئے تمام امدادی سامان اور ایندھن کو جلد از جلد داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ناکا بندی سے انسانی اور صحت کی صورتحال میں غیر معمولی بگاڑ پیدا ہوا ہے جس سے بنیادی خدمات کے تمام شعبوں کو نقصان پہنچا ہے۔


































