Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان میں فی الفور 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگارہے ہیں، وزیراعظم

گلگت : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں فی الفور 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگانے جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگے گا، جس سے بجلی کی دستیابی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر شمسی توانائی منصوبہ مکمل ہو جائے گا، گلگت بلتستان کی 2 یونیورسٹی کےلیے 50، 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہنرمند نوجوان افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غذر کے علاقے میں 2022ء میں جو قدرتی آفت آئی تھی، وہاں پورے گاؤں کا نشان مٹ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2022 میں جب وہاں دورہ کیا تو سکتہ طاری ہوگیا تھا، دورے کے دوران اس گاؤں کی تعمیر کےلیے احکامات دیے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular