Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
گرفتار ملزموں پر دہشت گردی کی مدد، دہشت گردی کے پرچار، اس کی مالی معاونت اور دہشت گردی کے لئے بھرتی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال اس نیٹ ورک کا کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular