Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یونیسیف اور افغان طالبان کا افغانستان میں 4000 تعلیمی مراکز تعمیر کرنے کا فیصلہ

بچوں کی صحت اور تعلیم کے شعبے کیلئے کام کرنیوالے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد طے پایا ہے کہ دونوں فریق مل کر افغانستان میں 4000 تعلیمی مراکز تعمیر کرینگے۔ دوسری جانب افغان طالبان اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان معاہدے کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ یہ تنظیم تقریباً 200 صحت کے مراکز اور کلینک بھی تعمیر کرے گی۔ افغان طالبان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان طالبان کی شیڈو گورنمنٹ امارت اسلامی کے تعلیم و صحت کمیشنوں اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے دونوں معاہدوں کی باضابطہ طور پر تائید کی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ نے بار بار کہا ہے کہ افغان طالبان دینی اور عصری تعلیم کی ترقی کو اولین ترجیح اور اہمیت دیتے ہیں، لیکن یہ مسلط شدہ جنگ، جارحیت اور کابل کی کرپٹ اور کٹھ پتلی حکومت کے زہریلا پروپیگنڈے اور سازش تھی، جس کیوجہ سے بین الاقوامی اور عوامی ذہنیت کو گمراہ کیا گیا تھا اور ہمیں جدید عصری تعلیم کی راہ اور ترقی میں رکاوٹ قرار دیا تھا، تعلیم و صحت کے میدان میں اپنے حالیہ اقدامات سے ثابت کردیا ہے کہ جارحیت کے خاتمے کے ساتھ ہی مسلسل اقدامات کے ذریعے اللہ تعالی کی مدد سے متاثرہ عوام کی ترقی، خوشحالی، تعمیر نو، سلامتی، استحکام اور معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے مزید خوشخبریاں سنائیں گے اور سب مثبت رجحانات کا مشاہدہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular