Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

یوم استحصال کشمیرپر قوم یک زبان، مودی سرکار بند گلی میں پھنس چکی


 آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں، ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں، پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
بھارت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اسرائیل سے سیکھا ،صدر کا ریلی سے خطاب،، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی ،عمران خان
 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اس کے بھارت سے الحاق کو ایک سال پورا ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں یوم استحصال کشمیرمنایاگیا، بزرگ حریت راہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاو ¿ن ہرتال کی گئی ۔آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیا ، پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزیراعظم آفس کے قریب کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ شخصیات و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اسرائیل سے سیکھا لیکن پاکستان کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث ایک سال کے دوران کشمیر کی معیشت کو 4 ہزار ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ،آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اور اب کشمیر آزاد ہوگا ، اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہاہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی ، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاو ¿ ہم دو بڑھائیں گے، ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular