Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمن پر جارحیت کے 6 سال، 20 شہروں میں مظاہرے

یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے دیگر 20 شہروں میں قومی استقامت کے دن کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے کر کے یمن کے خلاف عرب اتحاد کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے صعدہ ، صنعا اور الحدیدہ سمیت تقریباً 20 شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے یمن پر عرب اتحاد کی جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی حمایت کا اعلان کیا اور جارحین کے انخلا پر تاکید کی۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اور انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت کو 6 برس مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں، عوام کا شکریہ ادا کیا اور دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں ان کی استقامت کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال قبل آدھی رات کو آغاز ہونے والی جارحیت ایک جرم اور غداری تھی۔ ماضی کے سمجھوتوں کے تحت یمن اور اس کے ہمسائے کے درمیان حالات پرامن تھے اور یمن کی جانب سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا کہ اس ملک کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مشارکت کا جواز بن سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular