Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ہندوستان میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں، امریکی رپورٹ

واشنگٹن : امریکا نے عالمی انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے جاری رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل، تشدد یا ظلم، غیر انسانی سلوک ، پولیس اور جیل حکام کی طرف سے ذلت آمیز سلوک یا سزا اور جیلوں کے سخت اور جان لیوا حالات کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت اور مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی جبری گرفتاریوں کے واقعات ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت مبینہ طور پر مسلم کمیونٹی کی تنقیدی آوازوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کے گھروں اور کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کر رہی ہے۔ ہندوستان ماضی میں ایسی ہی رپورٹس کو مسترد کر چکا ہے۔ مرکزی حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستان نے سب کے حقوق کے تحفظ کے لیے جمہوری طرز عمل اور مضبوط ادارے قائم کیے ہیں۔ رپورٹ میں ایران، چین، میانمار ، افغانستان، جنوبی سوڈان، شام اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تشویش کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular