Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گورنر جی بی کا چیئرمین واپڈا سے رابطہ، دیامر ڈیم منصوبے کی ملازمتوں میں گلگت بلتستان کو کوٹہ نہ دینے پر احتجاج

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر اسامیوں میں گلگت بلتستان کو کوٹہ نہ دینے پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مطالبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین واپڈا سے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر ملازمتوں میں جی بی کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خصوصاً ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دلایا کہ رواں ہفتے گریڈ 1 سے 15 کی 450 اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور تمام اسامیوں پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصاً دیامر کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں جو قربانی یہاں کے باسیوں نے دی ہے اس کاازالہ کیا جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے بعد جی بی سمیت پورا پاکستان اس سے منصوبے سے مستفید ہوگا اور جی بی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس منصوبے کی تمام اسامیوں پر جی بی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular