Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گنی میں چھاؤنی کے بارودی ذخیرے میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے 20 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 600 زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گنی کی ایک فوجی چھاؤنی کے پاس دیہاتیوں نے کھیتوں میں آگ لگائی، جو ہوا کے جھونکوں کے ذریعے چھاؤنی کے اندر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے بارودی مواد تک پہنچ گئی اور زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکا اتنا طاقتور تھا کہ باٹا شہر کے تقریباً تمام ہی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے 20 افراد کے ہلاک اور 600 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں صدر تیوڈورو اوبیانگ کا کہنا تھا کہ دھماکے ایک فوجی یونٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئے۔ کھیتوں کو آگ لگانے والے کسانوں کی بھی غفلت شامل تھی۔ گنی کا شہر باٹا اس وقت ایک کھنڈر کا نمونہ پیش کر رہا ہے جہاں ہر طرف تباہی ہے۔ مکانات اور گاڑیوں کے ڈھانچے نظر آرہے ہیں جب کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular