Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان آئینی صوبہ بناتو عوام کی تقدیر بدل جائیگی(علامہ راجہ ناصر عباس )

جو سیاسی جماعتیں آئینی صوبہ کی مخالفت کر رہی ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں منہ توڑ جواب دینگے،عوام مداریوں اور لٹیروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے
تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،کھرمنگ میں جلسے سے خطاب

گلگت (نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں جی بی کے آئینی صوبہ بننے کی مخالفت کر رہی ہیں خطے کے عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں منہ توڑ جواب دیں گے، یہاں کے باشعور عوام مداریوں اور لٹیروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، کھرمنگ حلقہ 5 میں ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد عباس زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خطے کے عوام کی جدید طبی، تعلیمی اور دیگر سہولیات کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جی بی کے حقوق کیلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رہے گی، تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کا مقصد خطے کی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت حاصل ہونے سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین زبانی دعووَں کے بجائے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،کسی بھی سنگین صورتحال اور اہم ایشوز پر میدان عمل میں ہماری موجودگی ہمارے اس دعوے کی تائید میں دلیل ہے،تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ،جلسے سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، علامہ اعجاز بہشتی، شیخ اکبر رجائی اور علی احمد نوری سمیت متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular