Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کوشش ہے پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے، ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر پاکستان نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے،ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا۔ اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular