Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام شفاف ہے اور کوئی اس کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہوتا ہے کمزور طبقے کی مدد کرے۔
وزیر اعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب اور نادار لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے اور گھروں کی تعمیر کے لیے سود کے بغیر قرضے دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام کوئی احسان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں اور تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے، ہم نے احساس کارڈ صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام شفاف ہے، کوئی اس کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے احساس پروگرام میں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ہم نے وہاں اپنی حکومت نہ ہونے کے باوجود زیادہ پیسہ تقسیم کیا، سندھ میں غربت زیادہ ہونے کے باعث میرٹ پر روپیہ تقسیم کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular