گروہ پکڑا گیا، مرا کے قریب بھی داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی سیکیورٹی فورس نے کربلاا ور دیالہ میں دہشت گردوں کے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا،کربلا سے ایک خطرناک داعشی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، یہ داعشی اربعین حسینی ؑکے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی غرض سے شمالی عراق کے علاقوں سے شہر کربلا تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے، سامرا کے قریب بھی داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا، صوبے دیالہ کے شہر بعقوبہ سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ام الحنطلہ کے مظافات میں داعشی عناصر کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا،ادھر کرکوک میں حشد الشعبی اور داعشی دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں متعدد تکفیری مارے گئے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- کربلا :اربعین پر دہشت گردوں کے حملے کا منصوبہ ناکام


































