Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چین: کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ووہان پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے متعلق تحقیقات کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے، جہاں سے یہ وبا پھوٹی تھی۔ چینی میڈیا کی جانب سے ماہرین کی ٹیم کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ چند روز قبل چائنیز نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اصل وجہ تک پہنچنا ہے نا کہ چین کو ذمہ دار ٹھہرانا۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ووہاں میں ایک ماہ کا عرصہ گزارے گی جس میں دو ہفتے قرنطینہ کے ہیں۔ اس ٹیم میں وبائی اور جانوروں کے امراض کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جس کے سبب چینی حکام کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ گزشتہ کئی ماہ سے اقوام متحدہ کا یہ ادارہ عالمی ماہرین پر مشتمل دس رکنی ایک ٹیم کو چین بھیجنے کی کوششوں میں تھا تاکہ ماہرین اس بات کی تفتیش کر سکیں کہ آخر کورونا وائرس کی ابتد کیسے ہوئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular