Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چین سے مقابلے کیلئے امریکا بھارت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے، امریکا سی پیک کا بھی مخالف ہے، امریکی دستاویز

امریکی مشیر قومی سلامتی کے دفتر سے سامنے آنے والی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں کررہا ہے، جس کے پاکستان کی سلامتی پر بھی دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ جنوبی بحرالکاہل فریم ورک کے حوالے سے 10 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کس طرح 2030ء تک چین کو دنیا کی نمبر 1 معیشت بننے سے روکنا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری فروری 2018ء میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، اب دیکھنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسے جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں بھارت کو لیڈ رول دینے کیلئے امریکا اپنے اتحادی ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کریگا۔
خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ امریکا بھارت کو خطے میں اپنا سب سے بڑا دفاعی شراکت دار بنائے گا۔ اسے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت دلانے کی بھی کوشش کی جائیگی۔ بھارت کی فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پر ہرطرح کی حمایت کی جائیگی۔ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشیوٹو منصوبے کے حوالے سے چین کی طرف سے شروع کی گئی انفارمیشن مہم اور بیانیہ کو غلط ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگایا جائیگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کی بھی مخالفت کررہاہے۔ امریکا کی یہ مہم چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی خطرناک ہے۔
سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا کا یہ منصوبہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرناک ہے لیکن امریکا کے اندرونی خلفشار اور دنیا میں امریکا کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے صدر بائیڈن کیلئے اس منصوبے پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔ دوسری طرف پاکستانی عہدیدار بھارت اور امریکا میں دفاعی اور معاشی تعاون کو پریشان قرار دیتے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی توازن خراب ہوگا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو امریکہ کے سامنے اٹھا رہے ہیں، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ امریکا اپنے مفادات کے مقابلے میں پاکستان کی تشویش پر کوئی توجہ دے گا۔ ایک دور تھا جب امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے معاملے میں توازن قائم رکھنا چاہتا تھا لیکن چین کی طاقت بڑھنے کے ساتھ ہی اس کا جھکاؤ اب پوری طرح بھارت کی طرف ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular