Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چوتھی اسپیکر کانفرنس: کشمیر تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

ترکی کے شہر اناتالیہ میں منعقد ہونے والی چوتھی اسپیکر کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں افغانستان، چین، ایران، عراق، پاکستان، روس اور ترکی کی پارلیمنٹس کے اسپیکرز نے اپنے اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ اسپیکر اسد قیصر کی تجویز پر کانفرنس میں تمام ریاستوں کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سیاست سے گریز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اس حکمت عملی کے تحت بھارت پاکستان کے خلاف مستقل طور پر کام کرتا ہے۔ اناتالیہ اعلامیے میں پاکستان کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے کووڈ 19 ویکسینوں کو سستی بنائی جانی چاہئے تاکہ حفاظتی ٹیکوں تک کمزور طبقات کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے 24-25 مارچ 2021 کو ترکی کے شہر انتالیا میں “دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے” کے سلسلے میں چوتھی اسپیکر کانفرنس میں شرکت کے لئے پارلیمانی وفد کی قیادت کی۔ وفد میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران شامل تھے۔
چوتھی اسپیکر کانفرنس نے بھی اتفاق رائے کے ذریعے اناتالیہ اعلامیہ منظور کیا، جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں باہمی تعاون سے بات چیت کے لیے چینلز قائم ہونے چاہیے جو امن ، سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اناتالیہ اعلامیے میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ، جموں و کشمیر تنازعہ سمیت خطے کے تمام امور ، اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔کانفرنس میں اسپیکر اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رابطہ علاقائی اتحاد اور تعاون کا سنگ بنیاد ہے۔اس تناظر میں، انہوں نے خطے میں موجود متعدد مواقع کی طرف توجہ مبذول کروائی جو علاقائی رابطے کو مستحکم کرنے کے ذریعے فوائد حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت، اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک اور عدم رواداری پر اپنے خدشات کا بھی ذکر کیا۔کانفرنس کے موقع پر، پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ترکی، افغانستان اور عراق کے پارلیمانی وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، جس میں علاقائی تعاون اور انضمام کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular