Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چار یورپی ممالک میں برطانوی ویکسین کے استعمال پر پابندی

برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کے استعمال پر قدغن لگادیا ہے۔ متعدد لوگوں میں ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگنے کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔
برطانوی حکومت نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔ یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔
اُدھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق ڈنمارک نے اس ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی تاہم اٹلی میں دو پولیس اہلکاروں کی خون جمنے سے ہلاکت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکیسن کی ایک کھیپ کے استعمال پر احتیاطاً پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈنمارک کا کہنا ہے کہ خون جمنے اور ویکسین کے درمیان تعلق قائم نہیں کیا جا سکا لیکن مقامی حکام کو فی الحال اس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔
ڈنمارک اور آسٹریا میں بھی اس ویکسین کے لگنے کے چند دن بعد خون جمنے سے ایک مریض کی ہلاکت کی رپورٹ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular