
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق روسی صدور کو تاحیات مقدمات سے بچانے کے لیے استثنیٰ کے بل پر دستخط کیے جس کے تحت سابق صدور کو ایک مرتبہ صدارت چھوڑنے کے بعد تاحیات ایوان بالا کا رکن بننے کی بھی اجازت ہو گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ قانون سازی اس آئینی ترامیم کا حصہ ہے جو رواں سال روس میں ووٹنگ کے ذریعے منظور کی گئی تھی جس کے ذریعے صدر پیوٹن کو 2036ء تک صدر رہنے کا اختیار حاصل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق روسی صدور کو پہلے ہی صدارت کے دوران مقدمے بازیوں سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم نیا قانون انہیں تاحیات اس سے استثنیٰ فراہم کرے گا، قانون کے تحت ان کی گرفتاری، تلاشی اور تفتیش بھی ممکن نہیں۔


































