Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پینٹاگان کا امریکی فوج میں سفید فام بالادستی اور انتہا پسندی کا اعتراف

امریکہ کی افواج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔ اس بات کا اعتراف پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے کہ جب صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام کو سیکریٹری دفاع کا منصب تفویض کیا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں سفید فام بالادستی کی سوچ کے حامل اہلکاروں کی شناخت کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں امریکی فوج کے 27 موجودہ اور سابق اہلکاروں کو فیڈرل چارجز کا سامنا ہے۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔ اس میں انتہا پسندی کا بھی ذکر ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں ایک سابق نیشنل گارڈ کی مثال دی گئی ہے جو خطرناک انتہا پسند گروپ کا رکن رہ چکا ہے اور دوران سروس اپنے انتہا پسندانہ نظریات کا کھلے عام اظہار کرتا رہا ہے۔ سفید فام بالا دستی کی سوچ کے حامل کچھ اہلکاروں کی شناخت ان کے فاشسٹ ٹیٹوز اور ٹی شرٹس لوگوز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ایف بی آئی یونٹس سمیت دیگر حکومتی ذرائع کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular