مائیک پومپیو ایک شدت پسند اور ایران دشمن شخصیت کا حامل شخص ہے جو کئی ماہ سے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کے چکر میں تھا،برطانوی اخبار
ایرانی اور امریکی اتحادیوں میں اختلاف کیلئے تمام حربے اختیار کئے، پومپیوایران کے خلاف خفیہ جنگ کیلئے اسرائیل سے ساز باز کرنے میں بھی مصروف رہا
لندن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر اکسایا تھا،اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع مقالے میں کیا گیا ہے،مقالے کے مطابق مائیک پومپیو نے جنر ل قاسم سلیمانی کو امریکی مفادات کے لئے "قریب الوقوع” خطرہ قرار دیا تھا،مائیک پومپیو ایک شدت پسند اور ایران دشمن شخصیت کا حامل شخص ہے جو کئی ماہ سے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کے چکر میں تھا اور بالآخر وہی تھا جس نے ٹرمپ کو یہ حکم جاری کرنے پر قائل کیا، امریکی حکومت کی جانب سے اس کے دو چہرے دنیا کو دکھائے جا رہے ہیں، پہلا چہرہ ایک خیرخواہ، ہنستا مسکراتا اور سخاوت مند چہرہ ہے جبکہ دوسرا، خود غرضی پر مبنی زور زبردستی اور ظالمانہ اقدامات اٹھانے والا چہرہ ہے، مائیک پمپیو اور اس کے جنگجو ساتھیوں نے 2015 میں ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کے بعدایران اور اپنے یورپی اتحادی ممالک کے درمیان تعلقات کے خلاف تمام صلاحیتیں استعمال کی تھیں،وہ ایران کے خلاف خفیہ جنگ چھیڑنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے میں مصروف رہا، مقالے کے مطابق امریکامیں ایک لاپرواہ، جاہ طلب اور خطرناک شخص موجود ہے جو ٹرمپ سے کہیں زیادہ تیز ہے جس کا کام کسی بھی انجان شخص کے حوالے سے تعصب، خوف اور اختلافات سے کام لے کر انسانی معاشرے کو تفرقے کا شکار بنانا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- پومپیو نے جنرل سلیمانی پر حملہ کیلئے ٹرمپ کو اکسایا
پومپیو نے جنرل سلیمانی پر حملہ کیلئے ٹرمپ کو اکسایا
-
Ilyas - جولائی 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 5
- 0 minute read


































