کراچی کے زائرین کو 11اکتوبر کو ایران سے واپسی پر اغواکیا گیا تھا
پنجگور (نیوز ڈیسک) پنجگور سے اغواکئے گئے کراچی کے 6زائرین کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،وز یرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے نوٹس لینے کے باوجود بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک زائرین کو بازیاب نہیں کراسکے،مغویوں کی بازیابی کیلئے انتظامی اور آپریشنز امور کے ساتھ ساتھ قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کیا جا رہا ہے، زائرین کوپنجگور کے علاقے عیسیٰ سے 11اکتوبر کو اس وقت اغواکرلیا گیا تھا جب وہ ایران سے واپس آرہے تھے ،زائرین کی گاڑی کو مسلح افراد نے روک کر شناختی کارڈز اور پاسپورٹ چیک کئے اور 6 مرد زائرین کو ساتھ لے گئے جبکہ خواتین شہناز بیگم، مسکان بی بی اور ان کے بچوں کو چھوڑ دیا ،زائرین کا تعلق ماڈل ٹاو ¿ن ملیر سے ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- پنجگور سے اغوا 6 زائرین تاحال بازیاب نہ ہوسکے
پنجگور سے اغوا 6 زائرین تاحال بازیاب نہ ہوسکے
-
Ilyas - اکتوبر 22, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 26
- 0 minute read


































