Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں حالات خراب ہوئے تو پورے خطے پر برے اثرات پڑیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

مشہد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ ایران کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے مشہد مقدس میں دفتر موسسہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کیا، اس موقع پر خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طلاب سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور ان کے اتحادی اسلامی انقلاب کو ختم کرنے پہ تلے ہوئے ہیں، یقیناً اس دور میں انقلاب کا آگے بڑھنا معجزہ سے کم نہیں اس انقلاب کے لئے بہت سی عظیم شخصیات نے اپنا خون دیا، وہ اگر اس دور میں ہوتے تو یقیناً عظیم رہبران میں سے ہوتے، امریکی لابی نہ صرف ایران بلکہ شام، لیبیا اور عراق کو بھی تقسیم کرنا چاہتی ہے، آج اگر یہ سب اس کے شر سے بچے ہوئے ہیں تو یہ اس الہی قیادت کی برکت سے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کا محل وقوع بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، امریکا اور اس کے حواری پاکستان میں حالات خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،اگر خدانخواستہ پاکستان میں حالات خراب ہوئے تو پورے ریجن میں اس کے برے اثرات پڑیں گے، ہم پاکستان کا درد رکھنے والوں کے ساتھ مل کر دشمن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قائد وحدت نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو پڑوسی ممالک پر اس کے بہت برے اثرات پڑیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانیوں کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضروت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular