Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان سمیت 10 ممالک کے لئے دبئی کے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات نے ایک تازہ اقدام کے تحت دس ملکوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دس ممالک کے لئے وزٹ ویزوں پر عملی طور پر پابندی لگادی ہے، بظاہر اس کی وجہ بڑھتے کورونا کیسز بتایا گیا ہے، تاہم ہندوستان جو دنیا میں کورونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں، ان میں پاکستان ،ترکی،ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیر لائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب ابوظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آئندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔
ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امارات کی اسرائیل نوازی پرکڑی تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular