
کابل : افغان طالبان نے اسپین بولدک میں واقع پاکستانی سرحد سے متصل اہم بارڈر کراسنگ پر قبضہ کا دعویٰ کردیا جبکہ افغان حکومت نے اسپین بولدک پر طالبان کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں طالبان کا سفید پرچم لہرایا گیا ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے کہ طالبان نے واقعی اسٹریٹیجک حوالے سے اس اہم علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، طالبان کی جانب سے باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے افغان سرحد سیل کردی ہے اور سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


































