Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نائیجریا: اغوا کی جانے والی سینکڑوں طالبات رہا

نائیجریا میں اغوا کی جانے و الی سینکڑوں طالبات کو اغواکاروں نے رہا کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے نائیجریا کے شمال مغربی علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے متعدد طالبات کو اغوا کیا تھا اور انہیں جنگل میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا تاہم اب اغوا کاروں نے تمام مغوی طالبات کو رہا کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ نائیجریا کے ریاستی گورنر نے طالبات کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی رہائی پر انتہائی خوشی ہے اور تمام طالبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواکاروں کی جانب سے رہائی ملنے کے بعد متعدد طالبات کو ایک سرکاری عمارت میں جمع دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین حکام کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کی جانب سے 279 طالبات کو رہا کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے طالبات کی تعداد 317 بتائی گئی تھی جو غلط تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular