Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا فیصلہ ،امارات اور بحرین کو طمانچہ

 اسرائیلی وزیراعظم نے غرب الاردن میں نئے مکانات کی تعمیرکا 8ماہ سے جاری انجماد ختم کردیا،جودیا اور سماریا میں 5ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ
نئے مکانات کیلئے ترقیاتی منصوبہ بندی کی اعلی کونسل سے منظوری لی جائے گی ،عرب امارات اور بحرین نے دعوی کیا تھا اسرائیل تعمیرات روک دے گا
 مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے غرب اردن میں مزید 5 ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کرکے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب امارات اور بحرین کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کردیا، اسرائیلی ٹی وی چینل سیون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غرب الاردن میں نئے مکانات کی تعمیرکا 8ماہ سے جاری انجماد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اور جودیا اور سماریا میں 5ہزار نئے مکانات کی تعمیرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے ترقیاتی منصوبہ بندی کی اعلی کونسل سے منظوری لی جائے گی،کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں تعمیرات کو آگے بڑھانے کی منظوری شامل ہے،نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دعوی کیا تھا کہ غرب اردن پر قبضے کو روکنا معاہدے کا حصہ ہے ،اسرائیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو روک دے گا، تاہم صیہونی حکام نے اس دعوے کو بہت جلد ہی جھوٹا ثابت کر دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular