Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 4 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بنگلادیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا تھا اور وہ دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے ڈھاکا کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کر دیا۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے سبب چار مظاہرین ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular