
یوم قرارداد پاکستان ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی انتہائی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، اس حوالے سے پاراچنار میں شدید بارش کے باوجود ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں پاراچنار کی کئی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر وطن پر آنچ بھی آئی تو وہ ہر اول دستہ میں وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔


































