Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ملکی سالمیت سیاست سے بالاتر ہے، متحد ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے، ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھ دیئے، ملکی سالمیت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، متحد ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کیلئے منصوبہ تیار کیا اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک گروپ کو 80 ارب روپے دیئے۔ معاملے کی سنگینی بھانپتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے خصوصی بیانات جاری کئے۔ بھارت گلگت بلتستان میں بھی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کیلئے تخریب کاروں کے ٹریننگ کیمپ چلا رہا ہے، پڑوسی ملک کی ایسی سرگرمیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی ان مجرمانہ سرگرمیوں کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھ دیئے، ہمیں دشمن کے ارادے ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین خواہش ہے۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں ترقی او خوشحالی ہوگی۔ خطے کی ترقی افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔ ہمیں قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کرجامع حکمت عملی اپنانی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ جنوبی ایشیا کے معاملات کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں۔ ان سے ہمیں اچھی توقعات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکریٹری جنرل قربان فاطمہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular