Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ملتان: ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے زیراہتمام شہدائے مچھ کا چہلم منایا گیا

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل سوتری وٹ یونٹ کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ میں منعقد ہوا، چہلم کی مجلس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا مظہر عباس صادقی، ذاکر اہلبیت (ع) رضوان حیدر قیامت، ضیغم عباس اور مولانا صابر بلوچ نے خطاب کیا۔ چہلم کی مجلس میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر باقر عباس بلوچ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، ضلعی سیکریٹری جنرل فخر نسیم صدیقی، مہر مزین عباس چاون، خلیفہ اقبال حسین، اظہر حسین، مداح حسین، الطاف حسین، فخرعباس اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
دونوں جماعتوں کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی، قوم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کی ہے، دشمن ہماری شناخت مٹانے کے درپے ہے جبکہ ہم روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مومنین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سخت سردی کے باوجود سرد راتیں سڑکوں پر گزاری۔ دیگر مقررین نے بھی شہدائے مچھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular