Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی جنگجوؤں کی منتقلی کی بھارتی رپورٹس مسترد

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی صفوں کو مبینہ طور پر تقویت دینے کے لیے شام سے غیرملکی جنگجوؤں کی منتقلی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے کو جعلی خبر قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں جعلی خبروں کی بنیاد پر چھیڑی گئی اس بحث کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی جنگجوؤں کو منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا جھوٹ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے شام میں لڑنے والے ایک ترک عسکریت پسند گروہ کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا منصوبہ ہے، مزید یہ کہ ترک افسران کو اس مقصد کے لیے اعزاز، جرابلس، الباب، عفرین اور ادلب سے رجسٹرنگ افسرز بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس طرح کی بھارتی چالیں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئیں، بھارت اس طرح کا جھوٹ پھیلا کر نہ غیرقانونی اور غیر انسانی بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جائز جدوجہد پر پردہ ڈال سکتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular