Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 6 نوجوان گرفتار، اہل علاقہ کا احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، قابض فوج نے جعلی الزامات لگا کر 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
غاصب فوج نے نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں بیج بہارہ، شوپیاں اور پلواما سے حراست میں لیا، نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج انہیں جعلی الزامات لگا کر لے گئی۔ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت بھر کے کسان مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، مودی پوری کوشش کے باوجود احتجاج پر قابو نہیں پا سکے۔ گزشتہ دنوں منائے جانے والے نام نہاد یوم جمہوریہ پر بھارتی کسانوں نے اہم سرکاری عمارت لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا جو بھارتی سکھوں کی آزاد ریاست کی علامت ہے۔
بھارتی سرکار اپنے ملک میں تو عملداری قائم کرنے سے قاصر ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا کر ذلت چھپانے کی کوشش میں نظر آتی ہے۔ قابض فوج نے 2 روز قبل بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular