Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اس دوران قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں شہید نوجوان مجاہدین تھے جو ایک مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب ضلع کلگام کے علاقے مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ضعیف العمر کشمیری شہری کو کچل کر شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی باآسانی جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور اس واقعے کو حادثہ قرار دے کر دبا دیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع بارہمولا میں دستی بم کے حملے میں 4 عام شہری زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular