
واشنگٹن : امریکا نے مشرق وسطی میں ایران کو اپنے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا محکمہ دفاع کے عہدیدار ڈینا اسٹرول نے حزب اللہ کو ایک بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا ميں امریکا کے لئے سب سے بڑا چیلنج ایران ہے ڈینا اسٹرول نے امریکی ٹی وی چينل "الحرہ” سے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک بڑے چینلوں، الائنس اور کمپنیوں کی مدد اور ہم آہنگی سے مشترکہ اہداف کے حصول ميں کوشاں ہے تاہم ان اہداف اور مفادات کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران اور اس کی جانب سے مزاحمت کی حمایت ہے ڈينا اسٹرول نے دوسری بڑی مشکل دہشت گردی اور داعش و القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بتایا جو ان کے بقول کمزور معاشروں میں وحشت اور بربریت کے ذریعے لوگوں کو مرعوب کر رہی ہیں تاکہ اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔


































