Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسلم معاشروں میں تکفیری کلچر کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کیا جانا چاہیے، آیت اللہ شہریاری

لاہور : سیکریٹری جنرل عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری سے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز، تکفیری کلچر اور انتہاء پسندی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ایرانی اسکالر کی جانب سے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ایران میں ہونیوالی عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر آیت اللہ شہریاری نےکہا کہ مسلمانوں کو جہالت و غربت ختم کرنے کی ضرورت ہے، اغیار زیادہ مکار ہونے کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ فرقہ وارانہ اور انتہاپسندانہ سوچ کو ختم کرنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مل کر کام کرناہوگا۔ مسلم معاشروں میں تعلیم اور غربت دور کرنے کیلئے سب سے کم توجہ دی گئی جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ تکفیری سوچ نے مسلم معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مختلف مسالک و مذاہب دین اسلام کا مظاہر ہیں ہمیں ایک دوسرے کی شناخت اور وجود کو تسلیم کرنا ہوگا شرح خواندگی میں اضافہ سے معیشت میں استحکام آئے گا۔ علم ہی غربت ختم کرکے قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر لالچ جیسی بُری بلا سے بچا سکتی ہے۔ تعلیم عام کرنے کیلئے دن رات کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم نوجوان سماجی فلاحی کاموں پر توجہ دیکر جہالت وبے روزگاری اور بے دینی کا مقابلہ کریں بے دینی وجہالت مسائل کی جڑ ہیں۔دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ مسلم معاشروں میں تکفیری کلچر کے خاتمہ کرنے کیلئے مل کر کام کیا جائے تاکہ مسلم ریاستوں میں امن و امان بحال رہے اور اسلامی ممالک میں سیاسی و معاشی استحکام آ سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular