Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسئلہ کشمیر پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا آواز اٹھانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں حریت رہنماؤں کو انصاف کی امید نہیں، بھارت نے حریت رہنماؤں کو حبس بے جا میں رکھا ہے، آج دنیا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی آواز بن رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر پر آواز اٹھانے والے برطانوی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 10 برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دنیا کشمیر کے مسئلے پر ہمارے موقف سے اتفاق کررہی ہے، مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے، ہم شروع سے کہتے آرہے بھارت دنیا کو غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular